لاہور: (دنیا نیوز) چودھری سرور نے نئے نگران وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
چودھری سرور نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی ہے بلوچستان سے ایک پشتون کو وزیراعظم بنایا گیا، میرا ہمیشہ سے ایک موقف رہا ہے ہمیں محرومیوں کے شکار علاقوں کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہئے۔
چودھری سرور نے کہا فاٹا ہو یا بلوچستان کے علاقے، ہمیں ان کو اوپر اٹھانا چاہئے، جی ایس پی پلس ہو یا کوئی اور بین الاقوامی سطح کا مسئلہ، میں رضا کارانہ خدمات نگران حکومت کو پیش کرتا ہوں، بغیر کسی عہدے اور لالچ کے میں اپنے خرچے پر نگران حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہوں۔