لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کے درمیان مشاورتی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں چودھری شجاعت حسین، چودھری سرور اور چودھری شافع حسین نے غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، امید ہے نگران وزیر اعظم کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے متفقہ نام پر اتفاق کیا جائے گا۔
چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار سیٹ اپ ضروری ہے، ملکی حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں آئینی طریقہ کار کے مطابق چلا جائے، چودھری شافع حسین نے کہا کہ نگران سیٹ بالکل بھی متنازع نہیں ہونا چاہیے۔