پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے

Published On 10 August,2023 04:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پینل میں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور ریٹائرڈ جج شامل ہیں، پیپلز پارٹی متفقہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رابطوں میں مصروف ہے۔

سندھ اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعلیٰ اپوزیشن لیڈر سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔