لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دوبارہ طلب کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو 4 اگست کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ سمیت تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چِیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے، وہ اب تک صرف ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر سربراہ تحریک انصاف کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے ۔