اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 26 جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جولائی میں 73 فیصد معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 51.5 ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں 89.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 229 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 176 فیصد، بلوچستان میں 114، پنجاب میں 40 فیصد زیادہ بارش برسی۔
اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں35، خیبرپختونخوا میں 19 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں 11.0 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 36.3 ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24.4 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 52.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سندھ میں 48.5 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 134.0 ملی میٹر بارش برسی، پنجاب میں 86.2 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 120.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آزاد کشمیر میں 134.9 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 182.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خیبرپختونخوا میں 84.4 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 100.4 ملی میٹر بارش برسی۔