اسلام آباد: (فوزیہ علی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا، مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، 27 سے 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اٹک، چکوال، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی مزید بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، 27 اور 28 مئی کو قلات، خضدار، لسبیلہ، لورالائی، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہے، اسی طرح 27 اور 28 جولائی کو بلوچستان، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 27 سے 29 جولائی تک بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔