بجلی، پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو مہنگائی میں دھکیلنے کا ہمیں شوق نہیں: احسن اقبال

Published On 23 July,2023 10:36 pm

شکر گڑھ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں چند جج اور جرنیل ہمیں نہ نکالتے تو ملکی حالات یہ نہ ہوتے۔

دیالپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ججوں اور جرنیلوں کی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر عقل پر پردہ ڈالا گیا، مجھے نارووال سٹیڈیم بنانے اور اختیارات کے جائز استعمال پر جیل ڈالا گیا، نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء، مریم نواز، سعد رفیق کو قید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی رہنما قید کے باوجود پارٹی سے پیچھے نہیں ہٹے، بجلی، پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو مہنگائی میں دھکیلنے کا شوق نہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے آنکھیں بند کرکے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے، حکومت ساڑھے 3 ارب سے چشمہ پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔