وزیرِاعظم کا قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 23 July,2023 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیرِ اعظم نے لکھا ہے کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔