لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔