پی آئی اے کی دو پروازیں جدہ سے 302 حجاج کو لے کوئٹہ پہنچ گئیں

Published On 09 July,2023 11:41 am

کوئٹہ :( دنیانیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والےعازمین حج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

پی آئی اے کی پہلی دو حج پروازیں حجاج کرام کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئیں ، جدہ سے کوئٹہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز آج سے ہوا ، قومی ائیرلائن کی دو پروازوں پی کے 6002 اور پی کے 6004 آج جدہ سے 302 حجاج کرام کو لیکر کوئٹہ پہنچی ہیں ۔

رواں برس 8 ہزار سے زائد حجاج کرام نے بلوچستان سے حج کی سعادت حاصل کی ، مذہبی امور کے حکام اور جنرل مینیجر پی آئی اے بلوچستان نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حجاج کا استقبال کیا ۔

پی آئی اے آپریشن کے زریعے 30 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔