11 ماہ کا ننھا بچہ اس سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار

Published On 28 June,2023 10:14 am

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) اپنے والدین کے ساتھ حج کے لیے آنے والے 11 ماہ کے بچے کو رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جا رہا ہے۔

بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

دوسری جانب سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے شرکت کی، سعودی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔

سعودی ادارہ شماریات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمینِ حج سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے 1 لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔