پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

Published On 28 June,2023 09:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

نماز کے بعد بوہری برادری نے سنت ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

پشاور میں افغان مہاجرین بھی آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں

ادھر پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں، پشاور کے علاقے ریگی اوتاج آباد میں افغان مہاجرین نے نمازِ عید ادا کی، افغان مہاجرین سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔