لنڈی کوتل: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے سٹیٹ اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن وامان کیلئے خطرے کا باعث ہے، نور الحق قادری کو 30 دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا۔
نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز جمرود کے شہری نے سابق وفاقی وزیر پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اس وقت فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔