خوشاب: (دنیا نیوز) سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 84 علی حسین بلوچ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں علی حسین بلوچ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں جو انتشار پیدا ہوا اس کی وجہ سے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی عزت اور تکریم ہمارے لئے بہت اہم ہے، جلد ہی دوستوں اور ووٹرز کی مشاورت سے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔