چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 26 جون کو نیب راولپنڈی طلب

Published On 23 June,2023 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا۔

نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی دو رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچی، نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دوسری بار طلبی پر بھی نیب پیش نہ ہوئے

نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے طلبی کا سمن وصول کیا۔