عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے کا الزام، پیر نور الحق کیخلاف مقدمہ درج

Published On 24 June,2023 10:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔

نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو مقدمات کا سامنا ہے جبکہ کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔