لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا جسے 6 گھنٹے کی کوشش کے بعد کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر رات گئے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایل پی جی گیس کا کنٹینر پھنس گیا، اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی اور ایک سائیڈ کی ٹریفک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
ٹریفک پولیس نے کرینوں کی مدد سے 6 گھنٹے کے بعد کنٹینر کو باہر نکالا۔
سی ٹی او لاہور نے ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پرواہی برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔