لاہور : 60 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد

Published On 15 June,2023 03:43 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں 60 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے اور اسے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔