لاہور : موٹر سائیکل کی انڈر پاس پلر سے ٹکر ، 2 افراد جاں بحق

Published On 16 June,2023 06:45 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلمہ چوک کے نزدیک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد انڈر پاس پلر سے ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو جناح ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔