کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی کے انتخابات کے روز غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی طرف سے 29 بلدیاتی چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
میئر الیکشن کے روز غیر حاضری کے معاملے پر پارٹی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کے خلاف کارروائی تیز کر دی، 29 بلدیاتی چیئرمینز کے پارٹی عہدے بھی معطل کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن میں غیر حاضر دو پی ٹی آئی ارکان عہدوں سے فارغ
پی ٹی آئی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کر لیا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیوں نہیں آئے، شوکاز کا جواب بذریعہ واٹس ایپ اور ای میل دیا جائے۔