کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے سندھ کے تمام اضلاع کیلئے چیئرمینز، ڈپٹی چیئرمینز اور دیگر عہدوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا، کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کو میئر اور حیدرآباد کیلئے کاشف شورو کو میئر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈی کے الیکشن گزشتہ سال 25 جون کو ہوئے، دوسرا فیز اور پھر تیسرا فیز چلتا رہا، بارشوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار بھی ہوتے رہے، موجودہ لوکل باڈی الیکشن میں ہر لیول پر یوتھ کی نمائندگی ہو رہی ہے، ٹرانس جینڈرز کی نمائندگی بھی ہم نے رکھی، ایک ماہ کی مسلسل مشاورت کے بعد ہم یہاں پہنچے ہیں کہ کچھ کہہ سکیں۔
Congratulations to all PPP nominees for Chairman, dep chairman, mayor, dep mayor and towns. The people have expressed faith in the ppp. Now let’s go win the next round and get going with with what we do best, serving the people. A special thank you to Hyderabad & Karachi for… https://t.co/guI90tuDYB
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2023
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مختلف فیز میں ہوا، بڑا صوبہ 5 سال سے لوکل باڈی الیکشن کے بغیر چلتا رہا ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا افسوسناک ہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مکمل ہو رہا ہے، کوئی ایسی کارپوریشن نہیں جہاں ہم ہارے ہوں، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی سندھ کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کشمور سے چیئرمین امیدوار گل محمد خان جھکرانی، وائس چیئرمین میر الطاف کھوسو، قمبر شہداد کوٹ میں چیئرمین کے امیدوار حاجی قمرالدین گوپانگ، وائس چیئرمین غلام محمد نامزد، کندھ کوٹ سے میر راشد خان چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین شیر محمد، جیکب آباد ضلع کونسل کیلئے طاہر کھوسو چیئرمین، ضلع کونسل لاڑکانہ کیلئے اعجاز لغاری چیئرمین ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ضلع گھوٹکی کے چیئرمین بنگل خان مہر، وائس چیئرمین بابر خان لونڈ، لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر، سکھر میں کارپوریشن کا میئر ارسلان شیخ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کیلئے سید کمیل شاہ، وائس چیئرمین اختر علی مہر، میونسپل کمیٹی خیر پور کے وائس چیئرمین کیلئے منیر منگی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ خیرپور ضلع کونسل چیئرمین کیلئے شیراز شوکت راجپر، میونسپل کمیٹی خیرپور کیلئےیار محمد پھلپوٹو، ضلع کونسل نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی چیئرمین، ضلع کونسل سانگھڑ میں علی حسن ہنگورجو کو چیئرمین، قاضی رشید کو میئر بے نظیر آباد، ضلع کونسل بے نظیر آباد میں علی اکبر جمالی ڈسڑکٙٹ کونسل چیئرمین، حاجی بقا پلی کو چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔