میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان، سپاہی محمد زمان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ افسران، سپاہی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں میں جھڑپ ، 3جوان شہید، تین دہشتگردہلاک
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تینوں جوان میران شاہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔