راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں شہید ہونے والے سپاہی محمد صابر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید لانس نائیک محمد صابر کی نماز جنازہ پہلے ڈی آئی خان اور بعد میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید محمد صابر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، لانس نائیک محمد صابر جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوا تھا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔