جنوبی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Published On 06 June,2023 01:13 pm

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔