پشاور: (دنیانیوز) ٹانک میں بنوں روڈ پر مروت مارکیٹ کے قریب پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ سول لائن کے قریب پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جس کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔