لاہور: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اس دوران نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر ایم این اے سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، عون چودھری، سعید اکبر نوانی، لالہ طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ، فیصل جبوانہ، امین چودھری، قاسم لنگاہ، اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ اور غلام رسول سانگھا بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین سیاسی محاذ پرمتحرک ، نئی پارٹی کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل
جہانگیر ترین نے نیاز خان گشکوری کو اپنے گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رہنماؤں سے پارٹی کے قیام بارے حتمی مشاورت کی اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تجاویز پر بھی غور و فکر کیا۔