گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن ٹیم تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو لے کر گوجرانوالہ پہنچ گئی۔
چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن ریجنل آفس منتقل کر دیا گیا، چودھری پرویز الٰہی کو آج رات یہیں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا: چودھری پرویز الٰہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقدمہ کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی جائیگی، اس وقت اینٹی کرپشن کے ریجنل آفس کے باہر پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔