اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دادا سردار حاکم علی زرداری کی برسی پر پیغام جاری کر دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے بزرگ رہنما سردار حاکم علی زرداری مرحوم کو ان بارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار حاکم علی زرداری مرحوم کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی خدمات طویل و شاندار ہیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) May 24, 2023
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں عوامی خدمت، رواداری اور جمہوریت پر یقین رکھتے تھے، انہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔