کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم نے سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم نے سندھ میں 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، سندھ کے تمام سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات دی جا رہی ہیں، تعطیلات میں مزید اضافے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، صوبہ بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر اطلاق ہو گا۔