کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سرکاری سکولوں واور کالجوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم میں 25 ہزار 171 اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکولوں میں پرائمری ٹیچرز کی 4 ہزار 909، ہائیر سیکنڈری سکول ٹیچرز کی 3 ہزار 822 اور جونیئر ٹیچرز کی 1 ہزار 348 آسامیاں خالی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 2 ہزار 68، ایسو سی ایٹ پروفیسر کی 97، ای سی ٹی کی 1 ہزار 350 جبکہ کیڈر ٹیچرز کی 11 ہزار 573 آسامیاں خالی ہیں۔
سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، ان خالی آسامیوں پر نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا۔