اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
شہباز شریف نے حامد یعقوب کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امداد اللہ بوسال سپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔