اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم دھرنے کے مقام کا تعین صبح ہوگا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وفاقی وزراء اور شاہ اویس نورانی نے میڈیا سے گفتگو کی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا جانبدارانہ رویہ دیکھا گیا، اس رویے پر لوگوں کو غم وغصہ ہے، احتجاج کو پی ڈی ایم سربراہ لیڈ کریں گے، انتطامیہ اور پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ احتجاجی دھرنا پر امن ہوگا، اس میں کوئی گملا بھی نہیں ٹوٹے گا جبکہ شاہ اویس نوروانی کا کہنا تھا کہ دھرنے کی جگہ، وقت اور مقام وہی ہوگا جس کا مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا ہے۔