ملتان میں زہریلی گیس 4 مزدوروں کی زندگیاں نگل گئی

Published On 13 May,2023 08:44 am

ملتان : (دنیا نیوز) ملتان میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

 

ملتان بہاولپور روڈ پر ایک مزدور تیل کا کنواں صاف کر رہا تھا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گیا۔

کنویں میں تیل اور صابن کی باقیات تھیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے اس کے مزید 3 ساتھی مزدور کنویں میں اترے تو وہ بھی زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔