ملتان : ( دنیا نیوز ) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے نجی کمپنی کے ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر خود کشی کر لی۔
حکام کے مطابق ندیم یوسف نامی نجی کمپنی کا ملازم ایئر پورٹ پر کمپنی سٹاف کے طور پر کام کر رہا تھا جس نے تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ڈیرہ اڈے کے علاقے میں ایک پلازہ سے کود کر خودکشی کی۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کے ترجمان نے بتایا کہ متوفی کو عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر سے قبل کمپنی کے ٹھیکیدار نے نصف تنخواہ ادا کردی تھی، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ٹھیکیدار کے مطابق متوفی ایک ماہ کے دوران ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہا جو تنخواہ میں کٹوتی کا باعث بنا۔