میلسی: (دنیا نیوز) کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔
مزدور میلسی کے گاؤں مترو میں ٹیوب ویل کے پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ ان پر جا گرا۔
کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، 15 گھنٹے کی طویل کارروائی کے بعد نعشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔