کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے کراچی میں 11 نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ 7 مئی کو ملتوی شدہ 11نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کو شفاف اور پُرامن بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر رینجرزتعینات کی جائے۔
حافظ نعیم نے خط میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے، پیپلز پارٹی 7 مئی کو غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔