لاہور: (دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ 2 مئی 2023 تک درج کسی بھی ایف آئی آر میں پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے 11 مئی تک گرفتاری سے روک دیا
جسٹس صفدر سلیم شاہد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا، پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
عدالت عالیہ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ 7 روز میں تمام ادارے پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کریں۔