حیدرآباد: (دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت سال 2022ء کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ 87.74 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 29 ہزار 581 طلباء نے امتحان دیا جن میں سے 25 ہزار 953 طلباء تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، پری انجینئرنگ گروپ میں 10 ہزار 231 طلباء نے امتحان دیا جس میں تمام پرچوں میں کامیاب قرار پانے والے طلباء کی تعداد 8 ہزار 279 رہی۔
سائنس جنرل گروپ میں 1 ہزار 265 طلباء نے امتحان دیا، سائنس جنرل گروپ میں 1 ہزار 29 طلباء تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے جبکہ کامرس گروپ میں 938 طلباء میں سے 737 طلباء تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔
علاوہ ازیں ہیومینٹیز گروپ میں 4 ہزار 229 طلباء میں سے 3 ہزار 459 طلباء تمام پرچوں میں پاس ہونے میں کامیاب رہے۔
پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 87.74 فیصد، پری انجینئرنگ گروپ میں 80.92 فیصد، سائنس جنرل گروپ میں 81.34، کامرس گروپ میں 78.57 اور ہیومینٹیز گروپ میں 81.79 فیصد رہا۔