اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں، مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں بلکہ عدالت پیش ہو کر کرپشن کا جواب دیں۔
فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خاوند کو منہ پر بالٹی ڈال کر عدالت لے کر جائیں، یہ ٹرک چھپاؤ یا پہنچاؤ تحریک کی پریس کانفرنس تھی، الیکشن کمیشن، وکلاء، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا، گالی دینا اور دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے، جو خلاف بات کرے وہ وکلاء پے رول پر اور صحافی لفافے ہیں، الیکشن کمیشن بکاؤ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ جو غلامی نہ کرے وہ مسلم لیگ (ن) کے پے رول پر اور جو صحافی حق کی بات کرے وہ لفافہ، 190 ملین پاؤنڈ کے لفافے کا جواب دو جو عمران نیازی نے فراڈ کر کے اپنے سپانسر کو خیرات کیا، پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پر تھا، عدلیہ کا اختیار پارلیمنٹ نے شفاف بنایا ہے، منصب، کرسی اور اختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے۔