لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت اکتوبر میں ہوں گے، ججز آپس میں لڑائی کر رہے ہیں اور ہم سے کہہ رہے ہیں صلح کر لو، میرے خیال میں عمران خان جیسے شخص سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ منتیں کرتے رہے کہ اسمبلی نہ توڑیں، عمران خان نے اسمبلیوں کو توڑ دیا، عمران خان موقع پرست اور سودے باز آدمی ہیں، انہوں نے پرویز الہٰی کو ڈاکو کہا اور اب پارٹی کا صدر بنا دیا۔