سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن کامیابی سے مکمل

Published On 02 May,2023 09:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق خرطوم میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے انخلاء کے بعد پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم کچھ لوگ جدہ میں ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔