مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 اراکین قانون ساز اسمبلی کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی، عدالت نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔
آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 4 اراکین اسمبلی جاوید بٹ، عاصم شریف بٹ، ریاض احمد اور غلام محی الدین دیوان کی نا اہلی کیلئے درخواست ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی نشستوں کیلئے مہاجر ہونا ضروری ہے، مذکورہ اراکین میں کوئی بھی مہاجر نہیں ہے لہٰذا ان اراکین کو نااہل قرار دیا جائے۔