اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے ہیں، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں،بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی 3 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر سے متعلق بیان پر کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔
بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن پرامن طور پر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے تھے، پولیس نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کر کے انہیں باہر نکالا اور لے گئی۔
Our workers were sitting in their vehicles peacefully when ICT police in brazen display of State oppression pulled them out & took them away. This is why they want elections to be delayed because they feel they can break PTI by then, through fear of jail & harassment. Won t work. pic.twitter.com/KJicVW2jVw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2023
عمران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں انتخابات میں تاخیر ہو، انہیں لگتا ہے ہراساں کر کے پی ٹی آئی کو توڑ سکتے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے۔