کراچی : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

Published On 24 April,2023 02:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم کٹ کے قریب خاتون سڑک کراس کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔