شجاع آباد : لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، خاتون جاں بحق

Published On 18 April,2023 02:50 am

شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شجاع آباد کے علاقے بستی مٹھو کے قریب لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی، دونوں خواتین موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔

ریسیکو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔