اوکاڑہ: تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق

Published On 23 April,2023 09:45 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر بس کی کار سے ٹکر ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔