وزیراعظم کا سابق سینیٹر انور بیگ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Published On 21 April,2023 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سینیٹر انور بیگ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز سیاستدان اور سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر انور بیگ ایک نیک دل انسان تھے، انور بیگ سیاست اور قانون سازی کے میدان میں گراں قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔