بلاول بھٹو کا قائم مقام افغان وزیر برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ

Published On 15 April,2023 08:55 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک مستحکم، پُرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔