اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنی عدالت کو ٹھیک نہیں کر سکتے تو پھر یہ عہدہ کسی اور کو دے دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کے تین ججوں کا فیصلہ اس کاغذ کے قابل بھی نہیں جس پر لکھا گیا۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹس کے ساتھ اب چار جج ریکارڈ پر ہیں، واضح ہو گیا انتخابات کیس میں آنے والا فیصلہ اقلیتی تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر انصاف کے اس مذاق کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا تو چیف جسٹس کی ذمہ داری کسی اور کو لینے دی جائے۔