بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری کی ملاقات

Published On 12 April,2023 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی اہم تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں، وزیر خارجہ نے اپنے نیپالی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔